حیدرآباد : ٹی آر ایس سربراہ اور ریاست کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ۶؍ جنوری کو تین روزہ دبئی کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چیف منسٹر ۶؍ جنوری کو حیدرآباد کے طیرانگاہ سے دبئی روانہ ہوں گے۔ کے سی آر دبئی میں وہاں کے حکام کے ساتھ دبئی میں تلگو زبان کے بارے میں بات کریں گے ۔ چندر شیکھر راؤ دبئی میں تلگو بولنے والوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔