وزیر اعلیٰ یوگی نے اعلی افسران کو کیا متنبہ: کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، یوپی میں نہیں لگے گا لاک ڈاؤن

,

   

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اضلاع کے افسران کو ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کو لیکر سخت لہجے میں متنبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ، ‘کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں ریاست میں لاک ڈاؤن نہیں لگے گاہم عوام کو مرنے نہیں دیں گے بستروں کی شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ پہلے سے مکمل تیاری کریں۔ضرورت کے مطابق نجی ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کا انتظام کریں۔ انہوں نے اضلاع میں جانچ ٹریسنگ اور علاج پر زور دیا۔ سی ایم یوگی نے حال ہی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ کی تھی۔ ان کا پورا زور کورونا انفیکشن اور ان کے بڑھنے سے پہلے تیاریوں پر ہے۔انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ کورونا کے خلاف جدوجہد کو پوری تیاری کے ساتھ بھرپور انداز میں لڑنا ہوگا۔اس جدوجہد میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔