حیدرآباد۔3/جنوری (پریس نوٹ) وزیر اقلیتی بہبودجناب محمد اظہرالدین نے آج سکریٹریٹ حیدرآباد میں واقع اپنے چیمبر میں تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے کیلنڈر 2026 کی رسم رونمائی انجام دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کانگریس حکومت اردو زبان کی ترقی کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے ۔ اس زبان کو اس کا مکمل حق دیا جائیگا۔ تلنگانہ اردو اکیڈیمی پوری جستجو اور لگن کے ساتھ اردو کی ترقی و ترویج کے اقدامات کررہی ہے تاہم مزید انہماک کی ضرورت ہے۔ تقریب میں ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب محمد اسداللہ، اسٹنٹ سکریٹری وی کرشنا، پی عطا اللہ خان سپرنٹنڈنٹ، شیخ اسماعیل اسیٹینو بھی موجود تھے۔