ہر گھر میں خوشیاں ، کے سی آر کا منصوبہ
حیدرآباد۔21۔ جنوری (سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے غریب خاندانوں میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات کے چیکس تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب لڑکیوں کی شادی کو آسان بنانے کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے منفرد اسکیمات شروع کی ہیں جس کے ذریعہ ہر گھر میں خوشیوں کو عام کرنے کی کوشش ہے۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ لڑکی کی شادی کے سلسلہ میں پریشان حال غریب خاندان کے سی آر حکومت کی اسکیمات سے مطمئن ہیں۔ لاکھوں غریب لڑکیوں کی شادی کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ انجام پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر خواتین کی بھلائی اور ترقی کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ ہر خاندان کو ایک لاکھ 116 روپئے کے امدادی چیک جگدیش ریڈی نے حوالے کئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جن احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا ہے، اس پر سختی سے عمل آوری کی جائے ۔ ر