نرمل ۔ آج حیدرآباد میں وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے اضلاع کے اراکین اسمبلی و صدرنشین بلدیہ کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے نرمل ضلع کے بلدیات میں ترقیاتی کاموں سے اطمینان کا اظہار کیا اور مزید ترقیاتی کاموں کے ذریعہ عوام میں اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر نرمل کے صدرنشین بلدیہ بھینسہ بلدیہ کے صدرنشین خانہ پور بلدیہ کے صدر کے علاوہ ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی ، خانہ پور رکن اسمبلی ریکھا نائیک ، مدہول رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کے علاوہ عادل آباد کے رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا بھی شریک تھے ۔