حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج نمس پہنچ کر ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کی عیادت کی۔ جگدیش ریڈی کو بخار کی حالت میں نمس میں شریک کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کے ٹی آر نے ڈاکٹرس سے بات کرتے ہوئے جگدیش ریڈی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ریاستی وزیر کے بہتر علاج کے سلسلہ میں کوئی کسر باقی نہ رکھنے کی ڈاکٹروں کو ہدایت دی ۔ کے ٹی آر تقریباً دو گھنٹوں تک نمس میں موجود رہے اور جگدیش ریڈی کو صحت کے بارے میں تجاویز پیش کی اور مکمل احتیاط کا مشورہ دیا۔ اسی دوران وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی نے بھی نمس پہنچ کر جگدیش ریڈی سے ملاقات کی۔ گورنمنٹ وہپ بی سمن قانون ساز کونسل کے رکن چنپا ریڈی ، تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین ڈاکٹر جی چکرپانی ، سابق ارکان مقننہ وی چندر راؤ ، نرسمہا ریڈی ، سابق رکن پارلیمنٹ ایم جگنادھم اور دیگر قائدین نے نمس پہنچ کر جگدیش ریڈی کی عیادت کی۔