مالے۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے چہارشنبہ کے دن صدر مالدیپ ابراہیم محمد ثالب سے ملاقات کی اور انہیں تیقن دیا کہ ہندوستان مکمل پابند ہے کہ اس جزیرہ کے ترقی میں مدد کرے۔ جئے شنکر چوتھی بحر ہند چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے مالدیپ کے دورہ پر ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے صدر ابو صالح کا ان کے استقبال کے لئے شکریہ ادا کیااور وزیر اعظم نریندر مودی کی نیک خواہشات ان تک پہنچائیں۔ انہوں نے ’’انڈیا فرسٹ ‘‘ پروگرام پر سب سے پہلے عمل آوری کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر خارجہ مالدیپ عبداللہ شاہد اور وہ مشترکہ طور پر ہندوستانی سفارت خانہ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ ہند۔مالدیپ تعلقات کا سنگ بنیاد بھی ہوگا۔ وزیراعظم عبداللہ ثالب کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ بعد ازاں دونوں وزراء نے باہمی قانونی امداد برائے فوجی معاملات پر بھی دستخط کئے اور کہا کہ جرائم کی تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا اور بھرپور قانونی امداد دی جائے گی ۔