کاماریڈی :25؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے راجیہ سبھا میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بارے میں دیئے گئے ریمارکس پر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے دی گئی اپیل پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر کے حکم پر کاماریڈی ضلع ہیڈکوارٹر پر احتجاج ریالی نکالی گئی۔ امبیڈکر چوراستے پر امت شاہ کے علامتی پتلے کو نذر آتش کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع یوتھ کانگرس کے صدر محمد الیاس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ نے امبیڈ کر کے خلاف ریمارکس کرتے ہوئے نہ صرف پارلیمنٹ کی توہین کی بلکہ سارے قوم کی توہین کی لہذا فوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور صدر جمہوریہ سے انہیں فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا بعد ازاں یہاں سے کلکٹریٹ تک ایک بہت بڑی ریالی نکالی گئی اور ضلع کانگریس صدر کیلا ش سرینواس راؤ، ضلع یوتھ کانگریس صدر محمد الیاس، کانگریس قائدین راجو محمد اسحاق شیر، جمیل اور کارکنوں نے ضلع ایڈیشنل کلکٹر کو تحریری یادداشت پیش کی۔