نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اپنے مصری ہم منصب جنرل محمد ذکی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے لیے اتوار کے روز مصر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوئے ۔راج ناتھ سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہا، “وہمصر کے 3 روزہ دورہ کے موقع پرقاہرہ میں رہیں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مصری ہم منصب، جنرل محمد احمد ذکی کے ساتھ بات چیت کرنے کا منتظر ہوں۔” وزارت دفاع نے کہا کہ دونوں وزراء باہمی دفاعی تعلقات کا جائزہ لیں گے ، فوجی سطح کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے نئے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے ۔اس دوران ہندوستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے واسطے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط بھی کیے جائیں گے ۔وزیر دفاع مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے ۔