حیدرآباد۔17ڈسمبر(سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت مسٹر ٹی ہریش راؤ ناسازیٔ صحت کے سبب تلنگانہ بھون میں منعقدہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر صحت کی اجلاس میں عدم شرکت کی وجوہات سے اجلاس کے شرکاء کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ انہیں شدید بخار کے سبب یشودھا ہاسپٹل میں شریک دواخانہ کیا گیا ہے اور ان کی صحت مستحکم ہے لیکن ڈاکٹرس کے مشورہ پر انہیں نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ مسٹر ہریش راؤ کی صحت کے سلسلہ میں ڈاکٹرس نے بتایا کہ انہیں شدید بخار ‘سردی اور نزلہ کے علاوہ اعضاء شکنی کی شکایت کے سبب انہیں شریک دواخانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جا رہاہے اور شریک دواخانہ کئے جانے کے بعد ان کے تمام ضروری معائنے کئے جاچکے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ڈاکٹرس نے انہیں آئندہ دو یوم تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔م