سیالکوٹ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر فینانس ظہور بولیدی نے جمعرات کو تصدیق کی کہ وہ کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے تمام دوستوں اور بہی خواہوں سے اظہار تشکر کیا جو ان کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق وہ ازخود قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 35 ہزار سے زیادہ کووڈ کیس ہیں۔