نارائن کھیڑ ۔ 29؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راو 30 ستمبر کو نارائن کھیڑ کا دورہ کرکے 11 بجے دن کلہیر منڈل میں 30 بیڈ پی ایچ سی دواخانہ کی تعمیر کردہ عمارت کا افتتاح کریں گے ۔ موضع راپرتی میں 11-30بجے 30 روزہ ترقیاتی پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ موضع بلیکم چرلا تانڈے میں 12 بجے 50 ڈبل بیڈ روم تعمیر کردہ گھروں کا افتتاح کریں گے۔ 1 بجے نارائن کھیڑ منڈل کے موضع نظام پیٹ میں حیوانات دواخانہ کا افتتاح ‘ نارائن کھیڑ منڈل کے موضع ایس ٹی تانڈا تا دیالا مڑگو ڈا تانڈا تک بی ٹی سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا ۔ 2-30بجے پالی ٹیکنک کالج نارائن کھیڑ کے طلبہ کے لئے تعمیر کردہ ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح انجام دیں گے ۔ 3 بجے نارائن کھیڑ منڈل کے موضع سنجوان راو پیٹ میں 30 روزہ ترقیاتی کاموں میں حصہ لیں گے ۔ 3-30بجے مستقر نارائن کھیڑ کے شٹکار فنکشن ہال میں سرکاری عہدیداروں کی ریویو میٹنگ میں شرکت کر کے عہدیداروں کو ضروری ہدایتیں دیں گے ۔ مذکورہ تمام پروگراموں کو مکمل کر کے پانچ بجے نارائن کھیڑ سے سنگاریڈی جائیں گے ۔
