میدک : ریاستی وزیر خزانہ و انچارج وزیر متحدہ ضلع میدک جناب ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ضلع میدک میں چیف جنرل منیجر ٹرانسکو دفتر کے قیام کیلئے حکومت سے نمائندگی کی گئی ہے ۔ اسی طرح میدک میں ٹرانسکو اسٹور کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ، جس کیلئے حکومت کو تخمینہ رپورٹ روانہ کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ میدک میں سی جی ایم دفتر اور ٹرانسکو اسٹور کے قیام کیلئے مقامی رکن اسمبلی پدما ریڈی نے نمائندی گئی تھی ۔ مستقر میدک پر ٹرانسکو سپرنٹنڈنٹ انجنیئر ( ایس ای آفس ) کے قیام کیلئے اس کی جدید عمارت کی تعمیر کیلئے ٹاؤن کے اندرا کالونی میں سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر فینانس ہریش راؤ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ دفتر سپرنٹنڈنگ عمارت کی تعمیر کیلئے 1.85 کروڑ منظور کئے گئے ہیں ۔ اس طرح میدک ٹاؤن میں بلاوقفہ معیاری برقی سربراہی کیلئے اس احاطہ میں جہاں دو ایکڑ اراضی ہے 33/11 KV برقی سب اسٹیشن کی تنصیب بھی عمل میں آئے گی ۔ وزیر موصوف دفتر ایس ای کی عمارت کے ساتھ برقی سب اسٹیشن کی تنصیب کیلئے بھی سنگ بنیاد رکھے ۔ ان کے ہمراہ ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی ، ضلع کلکٹر میدک ایس ہریش ، سپرنٹنڈنگ انجنیئر ٹرانسکو مسٹر سریناتھ ، افکو ڈائرکٹر دیویندر ریڈی بھی موجود تھے ۔ ہریش راؤ نے اس احاطہ میں شجرکاری بھی کی ۔ وزیر موصوف کی آمد پر صدرنشین بلدیہ ٹی چندرا پال ، مقامی کونسلر ایم انجنیلو کے علاوہ ٹراسنکو کے عہدیدار سریناتھ ، وینکٹیشورلو ، ست نارائن ، محمد جاوید احمد نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر سابق صدرنشین بلدیہ بٹی جگنیش ، راگی اشوک ، لنگاریڈی ، سید عمر محی الدین کے علاوہ آر ڈی او میدک مسٹر سائی رام ، پارٹی کارکن بھی موجود تھے ۔
