وزیر فینانس ہریش راؤ کی صحت یابی کیلئے درگاہ میں چادر گل پیش

   

حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کی جلد از جلد کورونا سے صحت یابی کے لیے ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین نے درگاہ پر چادر گل پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعا کی ۔ سدی پیٹ ٹی آر ایس اقلیتی سیل کے صدر اکبر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بندارم موضع میں واقع درگاہ میں عقیدت کے ساتھ چادر گل پیش کیا اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 6 ماہ سے وزیر فینانس ہریش راؤ گذشتہ 6 ماہ سے کورونا سے متاثر ہونے والوں کو بچانے کے لیے دن رات کام کررہے تھے جو قابل فخر ہے ۔ انہوں نے متاثرین کے گھر پہونچکر انہیں حوصلہ دیا اور ان کے رشتہ داروں سے مکمل تعاون کیا ۔ ضرورت کے مطابق کسی کو ہاسپٹل روانہ کیا تو کسی کا گھروں پر مکمل نگرانی میں علاج کرایا ۔ دور دراز کے متاثرین ہیں تو ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مکمل طبی امداد کی سہولت فراہم کی لیکن وہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ ہم ہریش راؤ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔ ایسے عوامی خدمات گذاروں کی لوگوں کو ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ٹی ار ایس کے قائدین شوکت ، محمد عارف ، لائق ، راشد ، عمر عتیق کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔۔