حیدرآباد 28 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے کھمم ضلع کا سائیکل پر دورہ کیا۔وہ آج صبح سائیکل پر بلدیہ دفتر سے روانہ ہوئے ۔ان کے ساتھ دیگر سائیکلوں پر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔وہ کسبا بازار،چرچ کمپاونڈ،سرینواس نگر،پرکاش نگر، بوس پکچر سنٹر،مرچ مارکٹ،پمپنگ ویل روڈ،کناسارنی سرکل،گاندھی چوک،گولڈ کامپلکس ،کمان بازارگیٹ،روی چیٹو بازار،اسٹیشن روڈ کا دورہ کرکے واپس پہنچے ۔انہوں نے مختلف مقامات پرسائیکل روک کر مقامی افراد سے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے کئی مقامات کے کچرے کنڈیوں اور دیگر علاقوں کا بھی معائنہ کیا جو بلدی مسائل سے دوچار ہیں۔انہوں نے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ان مسائل کو دور کیاجائے ۔انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات کی بھی نشاندہی کرکے صفائی کے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ دنوں وہ اسی طرح متحدہ کھمم ضلع کے مختلف علاقوں کا سائیکل پر دورہ کریں گے اور عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے ۔