حیدرآباد۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خود اس کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ناسازی صحت پر انہوں نے کورونا ٹسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت برآمد ہوا ۔ وہ فی الحال گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ ان کی صحت مکمل ٹھیک ہے ۔ انہوں نے ان سے ملاقات کرنے والوں سے اپنا ٹسٹ کروالینے کی خواہش بھی کی ہے ۔