تل ابیب : وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو کو فائزر ؍ بائیو این ٹیک کووڈ۔ 19 کی دوسری خوراک دی گئی۔ وہ پہلے اسرائیلی ہیں جنہیں گزشتہ ماہ بھی ویکسین دی گئی تھی۔ انہوں نے آج وزیر صحت کے ساتھ دوسری خوراک لی ہے۔ اسرائیل میں تقریباً 5 لاکھ کورونا کے کیسیس ہیں۔ جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3,645 بتائی گئی ہے۔