یروشلم : اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینٹ متحدہ عرب امارات کا اتوار کو دورہ کررہے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدہ کے بعد وزیراعظم اسرائیل کا پہلا دورہ ہے۔ نیوکلیئر توانائی کے مسئلہ پر ایران کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی اور سفارتی کشیدگی کے پیش نظر نفتالی بینٹ کے دورہ کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ وہ پیر کو ابوظہبی میں ولیعہد محمد بن زاید النہیان کے علاوہ دیگر قائدین سے ملاقات کریں گے۔ گذشتہ سال ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی ثالثی میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان حالات کو معمول پر لانے کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔