لندن: وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن کا دورۂ ہند منسوخ کردیا گیا ہے ۔ وہ یوم جمہوریہ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے تھے۔ برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے واقعات اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں حکومت ہند نے یوم جمہوریہ پریڈ کیلئے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا۔ انہوں نے اپنی رضامندی بھی ظاہر کی تھی۔ آج انہوں نے وزیراعظم مودی سے فون پر بات کرتے ہوئے دورۂ ہند سے معذرت خواہی کی ہے ۔