وزیراعظم مودی 21 جون کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے

   

حیدرآباد 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر آندھرا پردیش کا دورہ کرنے والے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے امراؤتی کی از سرِ نو تعمیر کے افتتاح میں شرکت کی تھی۔ اب چیف منسٹر اے پی چندرابابو نائیڈو نے انہیں بین الاقوامی یومِ یوگا میں شرکت کی دعوت دی، جس پر وزیر اعظم نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔وزیر اعظم مودی کے دورہ کا باضابطہ شیڈول طے کر لیا گیا ہے ۔ وہ اس ماہ کی 21 تاریخ کو وشاکھاپٹنم کا دورہ کریں گے ۔