وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے د رمیان ورچو ل میٹنگ ہوئی ہے۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ دنیا کی دو قدیم اور سب سے بڑی جمہوریتوں کے طور پر ہم فطری شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب یوکرین کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔اس میٹنگ میں یوکرین کے شہر بوچہ میں ہونے والے قتل عام کا بھی ذکر کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بوچا میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی حالیہ خبریں بہت تشویشناک ہیں۔ ہم نے فوری طور پر اس کی مذمت کی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات امن کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے یوکرین اور روس کے صدور سے بات کی۔ میں نے صدر پوٹن کو یوکرین کے صدر سے براہ راست بات کرنے کا مشورہ دیا۔