وزیراعظم مودی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ، “شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔ ہندوستان دہشت گردی سے پاک، علاقے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔” شہباز نے رات 10 بجے کے قریب وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔