وزیراعظم مودی پہونچے ریاض، ائیر پورٹ پر وزیراعظم کا پرجوش استقبال، شہزادہ سلمان سے کریں گے آج ملاقات

,

   

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں، آج ریاض پہونچ چکے ہیں، ائیر پورٹ پر مودی کا پرجوش استقبال کیا گیا ہے، وزیراعظم کو گاڑڈ اف انر بھی دیا گیا۔ وزیراعظم مودی وہاں پہونچ کر ٹویٹ بھی کیا اور اپنے اس سرکاری دورے کو کافی اہم بتایا۔

آپ کو معلوم ہو کہ ریاض میں پی ایم مودی آج شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، اور دونوں ملکوں کے بیچ کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں، اس اجلاس میں کئی معاہدوں کے پاس ہونے کی امید ہے، دوسری طرف مودی فیوچر انفورسمنٹ فورم میں بھی شرکت کرنے والے ہیں۔

وزیراعظم کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید تقویت ملے گی، سعودی عرب کے ایک اخباری انٹرویو میں مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنے خام تیل کی ضروریات 18% سعودی عرب سے درآمد کرتا ہے۔ سعودی عرب سے اتنی بڑی تعداد میں تیل لینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ ہندوستان کی توانائی کو مضبوط کرنے میں سعودی عرب کا اہم رول ہے۔ اور ترقی پذیر ممالک کےلیے تیل کی قیمتوں کا مستحکم رکھنا بہت اہم ہے۔

YouTube video