بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی 23 اور 24 فروری کو مدھیہ پردیش میں اپنے قیام کے ایک حصے کے طور پر چھتر پور ضلع کے باگیشور دھام اور دارالحکومت بھوپال میں قیام کریں گے ۔مودی بندیل کھنڈ خطے کے باگیشور دھام علاقے میں 23 فروری کو کینسر ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ مودی اسی دن راجدھانی بھوپال میں ریاستی بی جے پی کے سینئر عہدیداروں، ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کی رہنمائی کریں گے ۔ اس کیلئے تقریب کا اہتمام مقامی کشابھاو ٹھاکرے آڈیٹوریم میں کیا گیا ہے ۔وزیراعظم 24فروری کو بھوپال میں ہی ریاستی حکومت کی طرف سے منعقد “گلوبل انوسٹر سمٹ” کا افتتاح کریں گے ۔ دو روزہ اس سمٹ میں ہندوستان اور بیرون ملک سے مشہور شخصیات اور صنعت کے نمائندے شریک ہوں گے ۔