وزیراعظم مودی کسانوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے

   

نئی دہلی : سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر جو یوم کسان کے موقع پر منایا جاتا ہے، وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ حکومت کسانوں کے ساتھ مکمل حساس نوعیت سے بات چیت کررہی ہے۔ توقع ہیکہ احتجاجی کسان بہت جلد اپنی تحریک واپس لیں گے۔ کسانوں نے کہاکہ وہ بھی حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن حکومت ان کے احتجاج کو بدنام کرنا بند کردے۔