وزیراعظم مودی کی بائیو پک 12 اپریل کو ریلیز

   

ممبئی 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندی فلم ایکٹر وویک اوبرائے کی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ملک گیر پیمانے پر 12 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے۔ فلم کا نام ’’پی ایم نریندر مودی‘‘ ہے جسے امنگ کمار نے ڈائرکٹ کیا ہے جنھوں نے قبل ازیں میری کوم اور سربجیت جیسی فلمیں بنائی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز جاریہ سال جنوری کے اواخر میں گجرات میں ہوا تھا جبکہ اس کے آخری مرحلہ کی شوٹنگ ممبئی میں ہنوز جاری ہے۔ علاوہ ازیں اتراکھنڈ میں فلم کے کچھ حصے فلمائے گئے ہیں۔ فلم میں مودی کی ابتدائی زندگی اور پھر اُن کے سیاسی سفر کا احاطہ کیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ ہیں۔ فلم کے دیگر اداکاروں میں درشن کمار، بومن ایرانی، منوج جوشی، پرشانت نارائن اور زرینہ وہاب اور برکھاشیٹ سین گپتا شامل ہیں۔