وزیراعظم مودی کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش

,

   

نئى دہلی: اسپیکر اوم بربلا نے کانگریس کی طرف حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو پیش کرنے کی اجازت دی اور لیکن ابھی تک اس پر ووٹنگ اوربحث کے لئے وقت مقررنہیں کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایواونوں کی کارروائی منی پور مسئلے پر ٹھپ ہوگئی ہے۔ عدم اعتماد کا تحریک کانگریس کے گوروگگوئی نے پیش کی اور ا سکے لئے 50ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔ جس اسپیکر نے اس تحریک کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں سے پوچھا تو ا سکے حق میں محترمہ سونیا گاندھی ،فاروق عبداللہ ڈ ی ایم کے کے ٹی آر بابو اور این سی پی کے سپریا سولے نے تحریک عدم اعتماد کی تائید کی ۔ بھارت راشٹریہ سمیتی کی طرف سے ایک اور عدم تحریک پیش کی گئی لیکن اس کو رد کردیا گیا۔