وزیراعظم مودی کے پرنسپل سیکریٹری کی امریکی وزیر تجارت سے ہوئی ملاقات، اقتصادی شراکت داری کو اور مضبوط بنانے پر کیا گیا تبادلہ خیال

   

واشنگٹن: وزیراعظم نریندر مودی کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا نے منگل کو واشنگٹن میں امریکہ کی وزیر تجارت جینا رائے مونڈو کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران دونوں قائدین نے دوطرفہ اقتصادی اور تکنیکی شراکت داری کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔ میٹنگ کے تعلق سے معلومات شیئر کرتے ہوئے واشنگٹن میں واقع ہندوستانی سفارتخانے نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ پی ایم او میں پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کی رائے مونڈو کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

سفارت خانے نے ایک اور ٹویٹ میں، کہا کہ وائٹ ہاؤس میں، ڈاکٹر پی کے مشرا نے صاف توانائی کے بارے میں صدر کے سینئر مشیر جان پوڈیسٹا، قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لایل برینارڈ، اور نائب قومی سلامتی کے مشیر شیرپا مائیک پائل سے بات چیت کی۔ پیر کو انہوں نے انڈیا ہاؤس میں امریکی انتظامیہ کے حکام، صنعت کے نمائندوں، تھنک ٹینکس اور اکیڈمی کے ساتھ بات چیت کی۔