وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آج سے دورہ ترکی

   

اسلام آباد :وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 31 مئی بروز منگل کو 3روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے جہاں پر وہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن سمیت دیگر اعلیٰ ترک عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی ترکی جائے گاجو کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کرے گا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کی مبارکباد دینے کے موقع پر دورہ ترکی کی دعوت دی تھی۔