وزیراعظم پر زرعی قرضوں کی معافی کی آڑ میں قوم کو گمراہ کرنے کا سدارامیا کا الزام

   

بنگلورو 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت کی زرعی قرضوں کی معافی کی اسکیم پر قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ اُنھوں نے اِسے کسان دشمن قرار دیا۔ میسورو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے مودی کے اخلاقی حق پر اعتراض کیا جس کے تحت وہ ریاستی حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ دو مرتبہ وفود کی بحیثیت چیف منسٹر قیادت کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملاقات کرچکے ہیں اور اُنھوں نے ایک بھی روپیہ معاف کرننے سے قاصر رہنے کا اظہار کیا تھا۔ اب اُنھیں کیا اخلاقی حق پہونچتا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے زرعی قرضے معافی اسکیم پر تنقید کریں۔