نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے چینی مداخلت کے دوران ملک کی شان کھادی کے ترنگے کو مسترد کرتے ہوئے چین میں بنے پولیسٹر کے ترنگے کو درآمد کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔راہل گاندھی نے جمعہ کو ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چین سے جھنڈا درآمد کرنے کی بات خوب دکھ رہی ہے، لیکن اس حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں کہ چین نے ملک کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچا محب وطن وہ ہے جو ملک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیتا اور ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے لڑتا ہے اور مادر وطن کی عزت و وقار کو برقرار رکھنے کے لیے وقف ہو۔