وزیراعظم کا دہشت گرد حملوں کے خاطیوں کو تلاش اور سزا دینے کا عزم

   

’’ایک قوم ایک کارڈ ‘‘ موبیلیٹی کارڈ کا اجراء، روحانی روایت ہندوستانی چلانے والی طاقت : مودی

احمدآباد ۔ 4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ دہشت گردحملوں میں ملوث افراد کو وہ تلاش کرتے رہیں گے اور انہیں قرارواقعی سزا دیں گے ، چاہے وہ کرۂ ارض کے کسی بھی بل میں روپوش ہوجائیں ۔ مودی کے تبصروں سے ظاہر ہوتاہے کہ گذشتہ ہفتہ کے جیش محمد کے کیمپ پر پاکستان میں فضائی حملے ہندوستانی کی دہشت گردوں کے خلاف آخری کارروائی نہیںہے ۔ بلکہ وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی نے عہد کیاہے کہ وہ پڑوسی ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے ہی دم لیںگے ۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’ووٹ بینک سیاست ‘‘ کررہی ہے اور دہشت گردی کو کچلنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے ۔ حالانکہ یہ دہشت گرد گذشتہ 40سال سے ہندوستان کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں جبکہ اپوزیشن برسراقتدار تھی ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج دیسی ساختہ قومی مشترک نقل و حرکت کا (این سی این سی ) کا رسم اجراء انجام دیا جس سے ہندوستانی عوام کو کئی قسم کے ٹرانسپورٹ اخراجات سے بشمول میٹرو سروسیس کے اخراجات اور ٹیکسی کرایوں سے ملک گیر سطح پر چھٹکارہ حاصل ہوگا اور وہ اس کارڈ کے ذریعہ نہ صرف خریداری کرسکیں گے بلکہ رقم بھی واپس حاصل کرسکیں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد میں کہا کہ انہیں اُن افراد پر ترس آتا ہے جو سمجھتے ہیں کہ وہ تمام مذاہب کی سرگرمیوں پر یقین رکھتے ہیں جو بے فیض ہے ۔ انہوں نے روحانیت کا حوالہ دیتے ہوئے ہاکہ یہی طاقت ہندوستان کو چلارہی ہے ۔