وزیراعظم کو ملے 2700 تحائف کا ہفتہ کو آن لائین ہراج

   

نئی دہلی ۔ 11 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کو مختلف بیرونی دوروں اور اندرون ملک حاصل ہوئے زائد از 2700 تحفوں کا ہفتہ 14 ستمبر کو آن لائین آکشن کیا جائے گا۔ وزیر ثقافت پرہلاد پٹیل نے بتایا کہ یادگاری اشیاء کی اقل ترین اثاثی قیمت 200 روپئے اور اعظم ترین قدر 2.5 لاکھ روپئے رکھی گئی ہے ۔ جنوری اور فروری کے درمیان اسی طرح کا دو ہفتے طویل ہراج منعقد کیا گیا تھا جس کے دوران 1800 سے زیادہ تحفے جو وزیراعظم مودی کو حاصل ہوئے، فروخت کئے گئے تھے۔ 2014 ء سے وزیراعظم مودی نے درجنوں ملکوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں متعدد تحائف حاصل ہوئے۔