21 ویں صدی کی تیسری دہائی بے شک اتراکھنڈ کی ہوگی، گورنر گرمیت سنگھ کا بجٹ اجلاس سے خطاب
بھراڑیسین: اتراکھنڈ کے گورنر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ ماننا ہے کہ ’21ویں صدی کی تیسری دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہوگی‘ کو پورا کرنے اور ملک کے پانچ ٹریلین معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ، ریاستی حکومت کے 25 سال مکمل ہونے تک سرمائے کے اخراجات میں اضافہ کی شرح کے ساتھ اگلے پانچ برسوں میں جی ایس ڈی پی کو دوگنا کیا جائے گا۔ جنرل سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دیو بھومی اتراکھنڈ کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کی کوششوں اور تعاون کے لیے ودھان سبھا کے تمام اراکین اور ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ میں ریاست کی بتدریج ترقی کی بھی خواہش کرتا ہوں۔ آنے والے مالی سال میں ہم عوام کی امنگوں کے مطابق ترقی کی نئی بلندیوں کو قائم کریں گے اور خود انحصار اتراکھنڈ کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی منصوبہ بندی کمیشن کو معقول بنا کر حکومت ہند کی طرز پر اتراکھنڈ میں اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ فار ایمپ ٹرانسفارمنگ اتراکھنڈ کی شکل دی جارہی ہے ۔ دوسری طرف، اتراکھنڈ کی معیشت کی اپ گریڈیشن اور ترقی میں تیز رفتاری کے لیے انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ اتراکھنڈ کی فی کس آمدنی 205840 روپے ہے ، جو کل ہند مروجہ فی کس آمدنی150007 روپے سے 37 فیصد زیادہ ہے ۔ جون۔2022 میں نیتی آیوگ کے ذریعہ جاری کردہ انڈیا انوویشن انڈیکس ۔2021 میں، اتراکھنڈ کو اختراع کے معاملے میں ملک میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے ۔