وزیراعظم کے ہاتھوں آج دہلی۔ممبئی ایکسپریس وے کےدوسہ سیکشن کا افتتاح

   

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو راجستھان اور پیر کو کرناٹک کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم 12 فروری کو، سہ پہر تقریباً 3 بجے ، وہ سنگ بنیاد رکھنے اور 18,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وقف کرنے کے لیے دوسہ پہنچیں گے ۔ بنگلورو میں ایرو انڈیا نمائش کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کرنے کے علاوہ کئی شاہراہوں اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔اس کے علاوہ 13 فروری کو، صبح تقریباً 9:30 بجے وہ بنگلورو کے ایئر فورس اسٹیشن، یلہنکا میں 14ویں ایرو انڈیا 2023 کے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے ۔