نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کا افتتاح کریں گے ۔ مودی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں سی بی آئی کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداروں کو صدر پولیس میڈل اور ممتاز خدمات کیلئے گولڈ میڈل پیش کریں گے ۔ اس موقع پر وہ سی بی آئی کے ٹوئٹر ہینڈل کو لانچ کریں گے اور ایجنسی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ اور ایک یادگاری سکہ بھی جاری کریں گے ۔وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، مودی شیلانگ، پونے اور ناگپور میں سی بی آئی کے نو تعمیر شدہ آفس کامپلکس کا بھی افتتاح کریں گے ۔