وزیراعظم کے ہاتھوں ہنڈن سے پہلی شہری پرواز اور دہلی میٹرو کاریڈور کا افتتاح 8مارچ کو

   

غازی آباد ۔ 4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی ایک شہری پرواز کا ہنڈن فضائی فوجی اڈے پر اور ایک نئے بس اڈے کا دہلی میٹرو میں 8مارچ کو افتتاح انجام دیں گے ۔ مودی ہنڈن ایئربیس کانپور پر 4بجے شام اور نئے بس اڈہ میٹرو بس اسٹیشن پر بذریعہ کار پہنچیں گے اور کوریڈور کا افتتاح کرنے کے بعد فضائی فوجی اڈہ واپس ہوجائیں گے جہاں شہری پرواز کا رسم افتتاح انجام دیں گے اور متصلہ میدان میں سکندرپور دیہات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔