وزیراعلی پنجاب کو نریندر مودی نے سالگرہ کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ کو ان کی 78 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن امریندر جی کو جنم دن کی بدھائی۔ بھگوان انہیں سوستھ (صحتمند) اور لمبی آیو (عمر) دے۔ امریندر سنگھ کی پیدائش 1942 میں پٹیالہ میں ہوئی تھی۔