وزیراقلیتی بہبوداڈلوری لکشمن نے عہدے کا جائزہ لیا

   

نظام آباد :21؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج اڈلوری لکشمن وزیر برائے ایس سی، ایس ٹی و اقلیتی بہبود نے سکریٹریٹ میں بطور وزیر اپنے عہدہ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکھا، آئی ٹی وزیر سری دھر بابو، اقلیتی بہبود کے سکریٹری شفی اللہ، صدر نشین اردو اکیڈمی مسٹر طاہر بن حمدان، چیئرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن عبیداللہ کوتوال، وقف بورڈ چیئرمین عظمت اللہ حسینی، لائبریری چیئرمین ریاض، اور کرسچن اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین ڈیپک جون نے شرکت کی۔