کولار: کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے آج کانگریس لیڈر اورسابق اسمبلی اسپیکر رمیش کمار اور دیگران کو سیاسی مفاد کے لیے کولار۔چکبالپور ڈی سی سی بینک کا غلط استعمال کرنے کے معاملے میں جیل بھیجنے کا عزم کیا ۔ڈاکٹر سدھاکر نے ضلع کولار کے جرابنداہلی گاؤں میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ عزم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کہیں بھی بینکوں کا غلط استعمال نہیں ہوا ہے لیکن یہ کولار ڈی سی سی بینک میں بڑے پیمانے پر ایسا ہو رہا ہے ۔ اسی لیے میں نے معاملے کی جانچ کی درخواست کی ۔ وہ (رمیش کمار اور دیگران) کی جانچ کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور جانچ پرروک لگا دی ہے ’’۔ انہوں نے کہا ‘‘ ہم نہیں جانتے کہ قصوروارکون ہیں؟ اگر کوئی قصوروار نہیں ہے تو اسے کسی بھی جانچ کے لیے تیار ہونا چاہیے لیکن وہ جانتے ہیں کہ سچ سامنے آنے پر انہیں جیل جانا پڑے گا ۔ میں انہیں تب تک نہیں چھوڑوں گا جب تک میں اپنا مقصد پورا نہیں کر لیتا۔