وسیع سڑکیں ،خوبصورت جنکشنس

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میں ایس آر ڈی پی پلان کے تحت بڑے پیمانے پر سڑکیں ، فلائی اوورس ، روڈ انڈر بریجس ، روڈ اوور بریجس ، لنک روڈس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ شہر حیدرآباد کو سگنل فری سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے جنکشنس کو بڑے پیمانے پر ترقی دیتے ہوئے اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جارہا ہے اور یہ جنکشنس سیاحتی مقامات میں تبدیل ہورہے ہیں ۔ علحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد گریٹر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر وسیع سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں ۔ 19 جنکشنس کو خوبصورتی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ ان خوبصورت جنکشنس کی تصاویر کو ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ٹوئیٹ کیا ہے ۔ جو تیزی سے وائرل ہوگیا ہے اور لوگ اس پر بڑے پیمانے پر ردعمل کا اظہار کررہے ہیں ۔ بعض لوگ ان کے علاقوں پر بھی جنکشنس کو اس طرح ترقی دینے کا مطالبہ کررہے ہیں ساتھ ہی اپنے ٹوئیٹ میں پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار کو بھی ٹیاگ کررہے ہیں ۔۔ ن