وسیم اکرم پر آن لائن جوئے کی تشہیر کا الزام

   

لاہور: /19 اگست (یو این آئی) پاکستان کے سابق پاکستانی کرکٹ کپتان وسیم اکرم ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں،سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کے خلاف ن پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور میں درخواست دائر کر گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آن لائن جوئے کے پلیٹ فارم کی تشہیر کی، جس پر ایک پاکستانی نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی۔نجی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں دائر کی گئی ایک درخواست میں سابق کرکٹ کپتان اور مایہ ناز بولر وسیم اکرم کے خلاف اسپورٹس بیٹنگ اور جوا کھیلنے والے پلیٹ فارم کی تشہیر پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔