وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر ایئر پورٹ پر ناروا سلوک

,

   

مانچسٹر: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تیز گیند باز وسیم اکرم کوانگلینڈ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر انسولین کا بیگ ساتھ رکھنے پر ایر پورٹ حکام کی جانب سے نارواسلوک کیا گیا۔ انہو ں نے ٹوئٹر پر اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ مانچسٹر ایئر پور ٹ پر تعینات عملہ نے ان سے سخت لہجے میں باز پرس کی او رانسولین کو کولڈ باکس سے نکال کر پلاسٹک کے لفافہ میں رکھنے کا بھی حکم دیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں جہا ں بھی سفر کرتے ہیں اپنے انسولین کے ڈبہ ساتھ رکھتے ہیں لیکن آج تک کہیں بھی اس طرح کا معاملہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا ہوں کہ میرے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آسکتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ سیکوریٹی بہت اہم مسئلہ ہے لیکن کسی کو پر بھی اس طرح کی زیادتی نہیں کرنی چاہئے۔