وسیم رضوی پر عصمت دری کا الزام ،متاثرہ پہونچی تھانہ ،درج کرائی شکایت

   

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کبھی متنازعہ تبصرے کی وجہ سے اور کبھی بے تکا بیان کیوجہ سے ، لیکن اب لگتا ہے کہ وہ ایک بار پھر تنازعہ میں ہے اور اس بار معاملہ سنجیدہ ہے۔ رضوی پر انہیں کے ڈرائیور کی بیوی نے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ عصمت دری کا الزام متاثرہ خاتون نے خود عائد کیا ہے۔ اس خاتون نے لکھنؤ کے سہادت گنج پولیس اسٹیشن میں بھی اس سلسلے میں شکایت دی ہے۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے ، خاتون نے رضوی پر فحش ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔دوسری طرف وسیم رضوی نے اس کی تردید کی ہے۔