لکھنؤ: آل انڈیا مسلم خاتون پرسنل لاء بورڈ کی صدر اور سماجی کارکن شائستہ عنبرشیعہ وقف بورڈ چیر مین وسیم رضوی کی بدعنوانیوں کے سبب بورڈ نازک دور سے گذررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یزید کا پیروکار اس وقت شیعہ وقف کا چیر مین بنا بیٹھا ہے جو مشہور عالم دین مولانا سید کلب جواد نقوی کی شخصیت کو مجروح کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
شائستہ عنبر نے کہا کہ وسیم رضوی کے پاپ کاگھڑا بھر چکا ہے جلد ہی وہ انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی کروڑوں کی اراضی میں گھپلہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت کے مخلص وکلاء آگے آئیں اور اس ضمن میں وسیم رضوی کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ شائستہ عنبر نے کہا کہ مجھے نیوز چینلس اور اخبارات کے ذریعہ پتہ چلا ہے کہ وسیم رضوی اپنی بیوی کو یتیم خانہ میں قید کررکھا ہے۔ یہ کس طرح کا حیوان ہے او ر وہ کس مسلک سے تعلق رکھتا ہے۔ وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ اس معاملہ کا سخت نوٹ لیں او راس مجبور خاتون کوانصاف دلائیں۔