وشال سکہ اوریکل کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کیلئے نامزد

   

وشنگٹن ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انفوسس کے سابق سی ای او وشال سکہ جنہوں نے حال ہی میں اپنی AI اسٹارٹ اپ ویانائی سسٹمس کا آغاز کیا ہے، کو عالمی سطح پر ٹکنالوجی کی بڑی کمپنی مانی جانے والی اوریکل کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ 52 سالہ سکہ آرٹیفیشل انٹلیجنس (AI) کی مشین لرننگ کے عالمی سطح پر ماہر تصور کئے جاتے ہیں اور اس طرح وہ اوریکل کیلئے تجارتی اقدار میں کافی مددگار ثابت ہوں گے کیونکہ وشال سکہ ایک ایسی ماہر شخصیت ہیں جو بدلتے ہوئے حالات کے مطابق خود کو (کمپنی کو) ڈھالنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ اوریکل کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔