حیدرآباد 30ستمبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ساحل پر ایک بڑالکڑی کا ڈبہ پایاگیا۔اس تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچے بڑے ڈبہ کو دیکھ کر اس با ت کی اطلاع سیاحوں اور ماہی گیروں نے متعلقہ پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس ڈبہ کو ضبط کرلیا۔ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ ڈبہ برطانوی دور کا ہے ۔اس کو دیکھنے کے لیے ساحل پر سیاحوں کا ہجوم دیکھاگیاجس میں کیا ہے دیکھنے کیلئے سیاحوں میں تجسس پایاگیا۔پولیس نے محکمہ آثارقدیمہ کے ماہرین کو اس بات کی اطلاع دی۔اس بھاری ڈبہ کو بڑی پروکلین کی مدد سے پانی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔
