وفاقی محاذ کا قیام ضروری ‘صدر نشین بی سی کمیشن کا خطاب

   

حیدرآباد 3 فبروری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کا تجویز کردہ وفاقی محاذ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک میں تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیا جاسکے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بی سی کمیشن کے صدر نشین بی ایس رامولو نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں وفاقی جذبہ ہی کار فرما رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر اب وفاقی محاذ کی ضرورت ہے تاکہ سماجی انصاف کیا جاسکے اور ملک کی ہمہ جہتی ترقی ممکن ہوسکے ۔