حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) ضلع وقارآباد میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اور درجنوں مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک آر ٹی سی بس بے قابو ہوکر اُلٹ گئی جس کے سبب بس میں سوار مسافرین شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بس میں تقریباً 70 مسافرین سوار تھے اور بس کی رفتار بے قابو ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ اننت گیری گھاٹ پر پیش آیا۔ آر ٹی سی بس وقارآباد سے تانڈور جارہی تھی ۔ زخمیوں کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ پولیس مقام حادثہ پہنچ گئی اور جے سی بی کی مدد سے بس کو کھائی سے نکالا۔ زخمیوں میں چند مسافرین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع