حیدرآباد۔ ضلع وقارآباد میں دسویں جماعت کے ایک طالب علم کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ 16 سالہ کرشنا نے گذشتہ روز خودکشی کرلی۔ ہری کرشنا نے خودکشی نوٹ میں وجوہات میں بتایا کہ وہ ایک ٹیچر کی ہراسانی اور رسوائی سے پریشان تھا۔ لاک ڈاؤن کے بعد یکم فروری سے آغاز ہوئے اسکولس میں ٹیچرس کی جانب سے طلبہ سے والدین کی رضامندی کا تحریری نوٹ حاصل کیا جارہا ہے۔ہری کرشنا اس نوٹ کو فراہم کرنے میں کاہلی کررہا تھا ۔اور اس وجہ سے ٹیچر نے اسے دیگر طلبہ کے سامنے رسواء کیا۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون سے قبل اسکول میں طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد ٹیچر نے ہری کرشنا کو پابند کیا تھا ۔